ملتان سلطانز کم بیک کرے گی، فوکس جیت پر ہے: افتخار احمد

ملتان: ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، تاہم ہماری ٹیم میں کم بیک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں دنیا کے نمبر ون کھلاڑی شامل ہیں اور تین میچز ہارنے کے باوجود ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔افتخار احمد نے کہا کہ ہمارا اس وقت تمام تر فوکس جیتنے پر ہے، رن ریٹ کی فکر نہیں کر رہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ میں ٹیم مزید متحرک انداز میں نظر آئے گی اور شائقین کے سامنے شاندار پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ بہترین ریکارڈ رہا ہے اور ٹیم ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے مکمل فائدے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Date . Apr/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top