پاکستان سپر لیگ10کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔راولپنڈی میں ملتان سلطانز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔یاسر خان 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، طیب طاہر نے36 ، شاہد عزیز نے29 اور جہانزیب سلطان نے 25 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے186رنز کا ہدف دلچسپ مقابلےکے بعد8وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔حسن نواز نے67رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،حسن نواز نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ خواجہ نافع نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔سلطانز کے شاہد عزیز نے 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے ،ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی۔
DATE.May/20/2025