ملکہ جذبات صبیحہ خانم کی برسی آج منائی جا رہی ہے

News Image

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ، ‘ملکہ جذبات’ صبیحہ خانم کی پانچویں برسی آج بروز جمعہ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

صبیحہ خانم نے 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں پاکستانی سنیما پر راج کیا اور کئی سپر ہٹ فلموں سے ناظرین کے دل موہ لیے۔ ان کی مشہور فلموں میں کنیز، مکھڑا، انوکھا، اور تہذیب شامل ہیں۔ ان کی لاجواب اداکاری اور خوبصورتی نے انہیں پاکستانی فلمی تاریخ کی سب سے یادگار اداکاراؤں میں سے ایک بنا دیا۔


فنی خدمات کے اعتراف میں، انہیں 1986 میں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزازات میں سے ایک ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ سے نوازا گیا۔

DATE . June/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top