ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک/فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 31 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 17 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ 94 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 43 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

DATE . 7 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top