ملکی سکیورٹی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن متاثر

News Image

اسلام آباد: ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، فضائی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ فضائی راستوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر محدود کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ روٹس کی یہ عارضی بندش ملکی ایئر لائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کی نزاکت کو سمجھیں اور ایئر لائن عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کال سینٹر کے ذریعے ان کے دستیاب فون نمبر پر پروازوں کی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے ان پروازوں کے مسافروں کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے جنہیں ڈائیورٹ کیا گیا ہے، جس میں ان کے قیام و طعام کا مناسب انتظام شامل ہے۔

مسافروں سے ایک بار پھر درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آمد سے قبل پی آئی اے کال سینٹر اور ویب سائٹ سے اپنی پروازوں کے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر لیں۔

DATE . May/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top