
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع بروئے کار لائے گی، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا اہم کردار ہو گا۔
انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
DATE . Oct/4/2025