ملک میں امن اورآزادی شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ،آرمی چیف

راولپنڈی-پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی جرات و بہادری اور قوم کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور اعزازات وصول کرنیوالوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہیدوں اور سابق فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، اُن کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے۔ آج جو امن اور آزادی ہے ، وہ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا ءکے اہلخانہ کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بے لوث عزم کو سراہتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انسدادِ دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کے متعدد خطرات کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

Date . Apr/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top