ملک کو آگے لے جانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اراکین سینیٹ

News Image

اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کو ریاست پر حملہ کیا گیا کسی بھی مجرم کی سزا احتجاج سے ختم نہیں ہو سکتی۔ مجرم کو ریلیف دینا عدالتوں کا کام ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اراکین سینیٹ نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو جیلوں میں ڈلا گیا انہوں نے کہا کہ9مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جسے سب نے ٹی وی سکرینز پر دیکھا۔

سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔اپوزیشن والے اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔

اراکین سینیٹ نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی بہتری کیلئے رائٹ سائزنگ پر کام کر رہے ہیں اور حکومتی اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

سینیٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قراداد سینیٹر دنیش کمار نے پیش کی۔چئیر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قراداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔

اقلیتوں کے دن کی مناسبت سے عیسائی، سکھ اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے خلیل طاہر سندھو، دنیش کمار ، اور گردیپ سنگھ کو پہلی مرتبہ پینل آف چئیرز منتخب کررہے ہیں۔
سینیٹ نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز( ترمیمی بل )2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بل پیش کیا۔
اجلاس میں اعظم خان سواتی اور مشعال یوسف زئی نے رکن سینیٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔چیئرمین سینیٹ نے نو منتخب سینیٹرزسے حلف لیا۔
ایوان میں اقلیتی ممبر گوردیپ سنگھ کی والدہ کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس پندرہ اگست بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا-

DATE . Aug/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top