ممکنہ سیلابی صورتحال: وزیراعظم کی رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت

ممکنہ سیلابی صورتحال: وزیراعظم کی رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت
عوام کو ہر ممکن امداد اورریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ متعلقہ اداروں نے مون سون سیزن کی مؤثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کی، ہنگامی موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ریسکیو اور ریلیف کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عوام کو ہر ممکن امداد اورریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم نے بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے امدادی سامان کی ترسیل سے متعلق محکموں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کوصوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ موثر رابطے کی ہدایت کی۔

DATE . 15/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top