
2003 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سدا بہار فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ کے اداکار وشال ٹھاکر گزشتہ 10 سال سے لاپتا ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار 31 دسمبر 2015 کی رات گھر سے نکلے تھے اور یکم جنوری 2016 کو ان کی آخری لوکیشن ممبئی کے قریب گھوڑبندر روڈ پر ملی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد ان کا فون بند ہوگیا اور آج تک ان کے اہلخانہ ان کے منتظر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے سے چند ماہ پہلے وشال کی گرل فرینڈ نے ان پر ریپ اور تشدد کے الزامات عائد کیے تھے لیکن بعد میں شکایت واپس لے لی تھی۔
دوسری جانب وشال ٹھاکر کی والدہ درگا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ ایک دن ان کا بیٹا ضرور واپس آئے گا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ان کا کہیں پتا نہ چل سکا۔
DATE . 2/Oct/2026
