
منڈی بہاؤالدین میں قائد اعظم فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔
قائد اعظم گراؤنڈ میں جاری ایونٹ میں مختلف اضلاع کی8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سیمی فائنل میں نیشنل فٹ بال کلب ڈنگہ نے سٹی سپورٹس کلب منڈی بہاؤالدین کو مات دیکر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔مقررہ وقت تک مقابلہ 2،2گول سے برابر رہا، پنالٹی ککس پر نیشنل فٹ بال کلب ڈنگہ کی ٹیم کامیاب رہی۔ آخر پر بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
DATE . Mar/3/2025