مودی حکومت اور گودی میڈیا: فوجی ہلاکتوں کی خبریں دبانے کی پالیسی جاری

News Image

ہماچل پردیش میں 26 مئی کو ہونے والے فوجی بس پر حملے کے بعد بھارتی حکومت نے فوجی ہلاکتوں کی اصل تعداد کو چھپانے کے لیے ایک بار پھر پرانا حربہ استعمال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے گودی میڈیا کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اس واقعے کی خبر نشر نہ کریں یا اسے فوری طور پر ہٹا دیں۔

کمار ہٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے والے اس حملے میں متعدد بھارتی فوجی مارے گئے، لیکن ٹائمز آف انڈیا سمیت کئی بڑے میڈیا اداروں نے اس خبر کو اپنی ویب سائٹ سے حذف کر دیا۔ ایک بھارتی چینل نے حملے کی خبر نشر کی لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد اس کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے جوانوں کو محض حربہ سمجھ کر استعمال کیا جا رہا ہے اور مرنے کے بعد ان کا نام لینا بھی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔ہماچل حملے پر مودی سرکار کی خاموشی اس بات کی عکاس ہے کہ وہ حقائق چھپانے میں ماہر ہے۔

گودی میڈیا نے آپریشن سندور کے دوران جھوٹی خبریں چلائیں، جن میں کراچی بندرگاہ کی تباہی کی من گھڑت رپورٹ شامل تھی، جس کی بعد میں تردید کی گئی اور تمام میڈیا چینلز سے ہٹا دی گئی۔

اسی طرح بھارتی فوج نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اپنے ہی میزائل کو دشمن کا کہہ کر فیک اکاؤنٹس پر شیئر کیا، جو جلد ہی ڈیلیٹ کر دی گئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ٹی وی نے پاکستانی ٹینک راجستھان کی طرف بڑھنے کی خبر نشر کی، جو بعد میں ہٹا دی گئی۔ کئی بھارتی نیوز چینلز نے جھوٹی خبریں پھیلائیں، جن میں پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری اور جے ایف 17 و ایف 16 لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کی من گھڑت رپورٹس شامل ہیں۔ متعدد چینلز نے بعد میں ان جھوٹ پر معافی بھی مانگی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مودی سرکار بھارتی میڈیا کو اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے، اور میڈیا پر کنٹرول دفاعی پالیسی کی ناکامی کا واضح اعتراف ہے۔

DATE . May/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top