مودی حکومت نے کشمیریوں کی املاک پر قبضے کی کارروائیاں جاری رکھنے کا سلسلہ تیز کر دیا

مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ کی کشمیریوں کو اُن کی املاک سے محروم کرنے کی ظالمانہ پالیسی جاری ہے۔۔۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کِشتواڑ کے مختلف علاقوں میں 13 لوگوں کی اراضی اور مکان ضبط کر لیے۔ اس اقدام کا واحد مقصد کشمیریوں کوانتقام کا نشانہ بنا نا اور ضبط کی جانے والی جائیدادیں بھارتی ہندوؤں کو دیکر علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلناہے۔
بھارتی فورسز اہلکاروں کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی پُرتشدد کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جاری ان کارروائیوں کے دوران اب تک درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

DATE . DEC /1 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top