
مودی سرکار کی وقف ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا کر بھارت میں مسلم املاک پر قبضے کا آغازکر دیا گیا ہے۔بھارت میں 8 لاکھ سے زائد وقف جائیدادوں کی مالیت 14 ارب 22 کروڑ ڈالر ہے جبکہ مودی کی جانب سے انہیں ہڑپ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔اُجین، مدھیہ پردیش میں 250 سے زائد مکانات، دکانیں اور تاریخی مسجد مسمار کرنے کے علاوہ مدھیہ پردیش میں تاریخی تکیہ مسجد شہید کر کے مندر کی توسیع کا منصوبہ بھی بے نقاب ہو اہے۔مسلمان وکلاء کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا اُجین میں زمین پر قبضہ وقف ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔اپوزیشن رہنما وں کے مطابق غیر مسلموں کی وقف بورڈ میں شمولیت مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت ہے۔مسلمانوں کی تاریخی جائیدادوں پر قبضہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر کھلا حملہ ہے۔
DATE . Mar/30/2025