موٹو جی پی ٹیسٹ سیشن ، میورک وینیلز نے بازی پلٹ دی

News Image

ہسپانوی موٹر سائیکل روڑ ریسر’’ میورک وینیلز‘ آراگون موٹو جی پی ٹیسٹنگ میں سب سے تیز رفتار رہے۔

الکانیس میں گراں پری آف آراگون کے بعد ہونے والے ٹیسٹ سیشن میں سپین کے مارک مارکوئز،مارک مارکوئز اور اٹلی کے مارکو بیزیکی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔مارک مارکوئز سیزن کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی حاوی نظر آئے اور سیشن کے زیادہ تر حصے میں سرفہرست رہے، تاہم آخری لمحات میں صورتحال بالکل بدل گئی۔

ریس کے اختتام سے 20 منٹ قبل مارکو بیزیکی نےتیز ترین لیپ لگا کر مارکوئز سے برتری چھین لی۔ میورک وینیلز نےآخری منٹ میں ڈرامائی انداز میں سبقت حاصل کی،اور سیشن کا اختتام تیز ترین رائیڈر کے طور پر کیا۔

DATE . JUN/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top