
کینبرا :آسٹریلیا کے مایہ ناز فارسٹ بائولر مچل سٹارک انڈین پریمیئر لیگ کے 18 سیزن کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔
35 سالہ فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سیزن میں انڈین پریمیئر لیگ میں واپسی نہیں کر پائیں گے۔
مچل سٹارک نے آئی پی ایل کے 18 سیزن میں دہلی کیپیٹلس کی نمائندگی کی تھی۔
آسٹریلوی تیز گیند باز نے جمعہ کو آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلس کو مطلع کیا ہے کہ وہ رواں آئی پی ایل سیزن کے بقیہ حصے میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔
مچل سٹارک نے آئی پی ایل کی اپنی ٹیم دہلی کیپیٹلس کو ایک ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے۔
مچل سٹارک کو فرنچائز دہلی کیپیٹلس کی جانب سے 11.75 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔ 35 سالہ مچل سٹارک نے آئی پی ایل کے رواں سیزن کے کھیلے گئے 11میچز میں 26 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں-
DATE . May/17/2025