مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے
فائل فوٹو۔۔۔ 

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ 

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جب کہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ 

DATE . 26/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top