
ریاض: مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان شہری غلام رسول فقیر پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنےکا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تاہم عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
آج بروز ہفتہ مجرم کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہےکہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت سزائیں نافذ ہیں، جو بھی ایسا جرم کرےگا کہ قانون کے مطابق سزا اس کا مقدر ہوگی۔
DATE . Aug/18/2025