
میامی اوپن مینز سنگلز میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس ،فرانس کےگائل۔مونفلزنے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔بیلجئم کے ڈیوڈ گافن بھی اپنے میچ میں فاتح رہے۔
میامی میں کھیلے جارہے اے ٹی پی 1000ٹورنامنٹ کے افتتاحی مرحلے میں نک کرگیوس نے امریکہ کے میکنزی۔مکڈونلڈکو تین سیٹس میں شکست دی۔کرگیوس نے مکڈونلڈ کو تین۔6،چھ۔3 اور چھ۔4سے ہرا کر دو سال بعد کسی میچ میں کامیابی سمیٹی۔۔
ایک اور میچ میں فرانس کےگائل۔مونفلز نے ہنگری کےفیبیان۔مروزسن کو تین سیٹس میں زیر کیا۔مونفلز نے مروزسن کو چھ۔3، تین۔6اور چھ۔4سے مات دی۔
بیلجئم کے ڈیوڈ گافن نے آسٹریلیا کے الیکسینڈر۔ ویو کک کو تین سیٹس میں دو۔6، چھ۔3 اور چھ۔2سے ہرایا۔
DATE . Mar/20/2025