
اٹلی کی جیسمین پاؤلینی میامی اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
فلوریڈا میں کھیلے جارہے ڈبلیو ٹی اے1000ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں سکستھ سیڈ جیسمین پاؤلینی نے پولینڈ کی ماگدا۔لینیٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پاؤلینی نے لینیٹ کے خلاف چھ۔3اور چھ۔2سے کامیابی سمیٹی۔ جیسمین پاؤلینی ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی اطالوی خاتون ہیں۔سیمی فائنل میں پاؤلینی کا مقابلہ عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا سے ہوگا۔
DATE . Mar/27/2025


