
پاکستان کی جانب سے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی بروقت فراہمی پر میانمار حکومت اورعوام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
میانمار میں زلزلے کی نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ،مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متاثرین کو امداد کی فراہمی کی ہدایت کی،وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان اب تک 70 ٹن امدادی سامان ینگون بھیجوا چکا ہے۔امدادی سامان تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادویات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں۔
مشکلا حالات میں بروقت امداد کی فراہمی پر میانمار حکومت،متاثرین اور عوام نے پاکستانی حکومت اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کیا ہے، میانمار کے قومی ٹی وی نے بھی حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے
DATE . Apr/7/2025