میسی کا 14 سال بعد بھارت میں فٹبال میچ کھیلنے کا امکان

ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم، بشمول لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی، اگلے سال ایک انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے کیرالہ آئیں گے

میسی کا 14 سال بعد بھارت میں فٹبال میچ کھیلنے کا امکان

نئی دہلی ( اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 نومبر2024ء) بھارت میں کرکٹ کو جتنا پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی فٹبال کا کھیل بھی عوام میں مقبول ہو رہا ہے،ایسے میں اب بھارتی فٹبال فینز کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔فٹبال کی دنیا کی بات کریں تو 2 کھلاڑیوں کا ذکر ہر زبان پر ہوگا، وہ نام پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کا ہے۔

تمام فٹبال شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میسی یا رونالڈو میں سے کسی کو بھی اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے دیکھیں۔اس بار بھارتی شائقین کی ایک ایسی ہی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اگلے سال بھارت میں فٹبال میچ کھیلنے آئیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل نے بدھ کو انکشاف کیا کہ ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم، بشمول لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی، اگلے سال ایک انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے کیرالہ آئیں گے۔

کیرالہ کے وزیر کھیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ میچ مکمل طور پر ریاستی حکومت کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔اس کے تمام مالی اخراجات ریاست کے تاجر اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ میسی نے اس سے قبل 2011 میں بھارت میں ایک میچ کھیلا تھا۔

DATE .NOV /26/ 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top