
بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کےموقع پر امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ہفتہ کو چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے، ہمیں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،سال 2026 کو ایک ایسا سال بنانا چاہیے جس میں چین اور امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں فریق برابری، احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے ، وہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے اور اپنے اختلافات کو درست طریقے سے حل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ تعاون کو مسلسل بڑھایا جا سکے جبکہ چین امریکہ تعلقات کو استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے اور دنیا کو مزید مثبت پیغامات دیے جا سکیں۔فریقین نے اتفاق کیا کہ ان کی یہ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔
DATE . Feb/15/2026


