میڈرڈ:اٹلی کے’’ لورینزو مسیٹی‘‘ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔بلغاریہ کے گریگور دمتریوف اور امریکہ کے فرانسس تیافو اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہو گئے۔کے راؤنڈ آف16 میں لورینزو مسیٹی نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینئور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔مسیٹی نے ڈی مینئور کو چھ۔4اور چھ۔2 سے ہرایا۔برطانیہ کے جیک ڈریپر نے امریکہ کے ٹامی پال کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ۔2اور چھ۔2سے بآسانی کامیابی سمیٹی۔کینیڈا کے ’’ گیبرئیل ڈیالو‘‘ نےبلغاریہ کے گریگور دمتریوف کو تین سیٹس میں پانچ۔7، سات۔6 اور چھ۔4 سے اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔اٹلی کے متایو ارنالڈی نےامریکہ کے فرانسس تیافو کو چھ۔3 اور سات۔5 سے حیران کن مات دے کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا-
Date . May/2/2025