
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ سے اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ لقمہ اجل بننے والوں میں تین بچے اور دس خواتین بھی شامل ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں ہندو یاتری سالانہ مذہبی تہوار مہاکمبھ میلے میں شرکت کیلئے پہلے سے بھری ٹرینوں میں سوار ہو نے کی کوشش کر رہے تھے۔۔۔وزارتِ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ پریاگ راج ایکسپریس اور مگدھ ایکسپریس ٹرین کے لیے سینکڑوں مسافر آئے اور سب نے سوچا کہ میلے کیلئے یہ آخری ٹرین ہے اس لیے سب نے اس میں سوار ہونے کی کوشش کی ۔ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔۔ہسپتال کی جانب سے ابھی تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ حکومتی بد انتظامی کے باعث پیش آیا
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/17/2025