چین نے خواتین کی ترقی کے معیار کو اقتصادی اور سماجی ترقی کی اہم پیمائش قرار دیا ہے
بیجنگ ()
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “نئے دور میں چین میں خواتین کی ہمہ گیر ترقی کے لیے عملی تجربات اور کامیابیاں” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ چین نے خواتین کی ترقی کو قومی اقتصادی و سماجی ترقی کی پانچ سالہ منصوبہ بندی میں شامل کیا ہے اور خواتین کی ترقی کے معیار کو اقتصادی اور سماجی ترقی کی اہم پیمائش قرار دیا ہے ۔ خواتین کے امور میں اقتصادی و سماجی ترقی کے ساتھ ہمہ وقت منصوبہ بندی کی جاتی ہے، اور اس ضمن میں تما م شعبوں کو مربوط اور ہم آہنگ رکھتے ہوئے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے ۔ وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ جدیدیت کی تعمیر کے ثمرات زیادہ منصفانہ طور پر خواتین تک پہنچے ہیں اور خواتین کی خوشحالی اور تحفظ کے احساسات کو زیادہ مضبوط اور پائیدار ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین اقتصادی ترقی،ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت ،ثقافتی ترقی،بنیادی سماجی انتظامات اور ماحولیاتی تعمیر میں خواتین کے کردار کو بروئے کار لایا ہے،اور خواتین کے امور کو ترقی دینے نیز خواتین کے خوبصورت مستقبل کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔
DATE . Sep/19/2025