نئے سال کی آمد پر حکومت کا بڑا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

News Image

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت کے اعلان کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر شروع ہو چکا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ پنجاب بلال اکبر خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو نئے کرایوں کی فہرست تیار کرنے اور تمام اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تمام آر ٹی ایز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ نئے سال میں عوام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا فائدہ پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

DATE . Jan/2/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top