نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آج(جمعہ) متحدہ عرب امارات میں 15ویں سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔
وہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات میں ہیں۔
فورم میں نائب وزیراعظم عالمی رہنمائوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین کے ساتھ اعلیٰ سطح کی بات چیت میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور پائیدار ترقی کے اہم مسائل پر بات کریں گے۔
وہ پیچیدہ علاقائی مسائل کا سفارتی حل تلاش کرنے اور مشترکہ خوشحالی کی جانب بڑھنے کیلئے پاکستان کے تذویراتی مؤقف پر روشنی ڈالیں گے ۔
DATE. NOV/15/ 2024