
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے مابین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
DATE . Feb/4/2026


