
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی معیشت کے منتخب شعبوں میں آذربائیجانی سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کے لیے ایک مؤثر طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
DATE . Jan/3/2026


