
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری مشاورت اور سفارتی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور مؤثر سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
DATE . Mar/11/2026


