نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ یو تھان سوی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات پر آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ گفتگو میں اس امر پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک مشترکہ امور پر مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

DATE . Jan/8/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top