نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور وسیع ترپیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مذاکرات ، سفارتکاری اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لئے پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا۔

DATE . Mar/3/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top