
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ کے دورے پر آئے ہوئے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے زیرِ تربیت افسران سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ وفد ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) لاہور کی قیادت میں وزارتِ خارجہ پہنچا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کی اہم قومی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، لگن اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔
DATE . Jan/3/2026


