نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر گفتگو

News Image

بیجنگ:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے تمام فریقین کی جانب سے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں کو سراہا گیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

DATE . Jan/4/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top