
بیجنگ:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے یمن سے متعلق سعودی وزارتِ خارجہ کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ علاقائی مسائل کو بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کیا جانا چاہیے۔
DATE . Jan/4/2026


