
لندن: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی لندن میں قیام کے دوران آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیرامو ف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، خطے اور عالمی سطح پر جاری اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والی “بورڈ آف پیس ” کی ابتدائی نشست بھی شامل تھی، جس میں دونوں نے شرکت کی۔
دونوں رہنماؤں نے تمام باہمی دلچسپی کے امور میں قریبی ہم آہنگی اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
DATE . Feb/23/2026


