
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کی نمائندہ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر بھی بریفنگ دی اور اس معاملے میں یورپی یونین کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں جانب سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
DATE . Mar/3/2026


