نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آسٹریا کی سابق سفیر برائے پاکستان برگیٹا بلاہا سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پرگفتگو

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسٹریا کی سابق سفیر برائے پاکستان برگیٹا بلاہا سے ملاقات کی، جو 2014 سے 2018 تک پاکستان میں تعینات رہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر برگیٹا بلاہا کے دورِ سفارت میں 2015 میں اسلام آباد میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان آمدنی پر ٹیکسوں سے متعلق دوہری ٹیکس سے بچاؤ کے کنونشن میں ترمیم کے لیے پروٹوکول اور اضافی پروٹوکول پر دستخط کیے گئے تھے، اس وقت محمد اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے منصب پر فائز تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے آسٹریا کے سابق وزیر دفاع ورنر فاسلابینڈ اور ویانا میں اقوام متحدہ کے لیے آسٹریا کی مستقل مندوب گیبریلا سیلنر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

DATE . Feb/18/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top