
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت آج ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک میں موجودہ سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ گندم، آٹا، چینی، گھی اور دیگر بنیادی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ عوام کو منصفانہ اور مستحکم قیمتوں پر یہ اشیاء دستیاب رہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک، وفاقی وزیر برائے تجارت، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری خوراک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ٹی سی پی، صوبائی سیکریٹریز فوڈ و ایگریکلچر اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
DATE . Dec/1/2025


