نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس،کراچی کی بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس میں بہتری کیلئے اقدامات کاجائزہ

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کراچی کی بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس کے نظام کی بہتری سے متعلق کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بندرگاہی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کلیئرنس کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کو جاری اور آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جن کا مقصد پورٹ آپریشنز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری میری ٹائم افیئرز، وزارتِ خزانہ اور این ایل سی کے سینئر افسران کے علاوہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین بھی شریک ہوئے۔

DATE . Dec/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top