
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عباس عراقچی نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں ایران کے حق میں پاکستان کے بھرپور موقف اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایران کے خلاف قرارداد پر پاکستان کے اصولی موقف اور قرارداد کے خلاف ووٹنگ کے اقدام کو بھی سراہا۔
عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
DATE . Jan/25/2026


