نائب وزیراعظم سلامتی کونسل کے کثیرالجہتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک میں ہیں جہاں وہ کل (منگل) سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کثیرالجہتی اصلاحات پر عملدرآمد اور عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور اصلاحات کے بارے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، عالمی ادارے میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر اتوزئی نے ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ چین فروری کے مہینے کیلئے باری کے اعتبار سے کونسل کا صدر ہے۔

DATE . Feb/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top