
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آج امریکہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق مکالمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مسلسل اور منظم دوطرفہ روابط کو خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اسے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا-
DATE . Aug/13/2025