
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے آج وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پا ک امریکا دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے آئی ٹی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خصوصاً ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام کو معاشی تعاون کی مثبت مثال قرار دیا۔
دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ غزہ میں جاری امن کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے مشترکہ مقاصد کے لیے رابطوں کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
DATE . Nov/15/2025


