نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار دوروزہ دورہ پر ہانگ کانگ پہنچ گئے

News Image

ہانگ کانگ:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے خصوصی انتظامی یونٹ ہانگ کانگ کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر وہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام کے حوالے سے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیراعظم اس دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں امن و سلامتی اور عالمی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے عالمی مسائل کے پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے۔

DATE . May/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top