
اسلام آباد :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان سے ٹیلیفنوک رابطہ ہوا ہے ۔گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی شدید مزمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی ضرورت اور اسرائیلی مظالم روکنے پر زور دیا ہے۔
DATE . Aug/11/2025