اسلام آباد -نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سلامتی، امن اور عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی عوامی مفاد میں دو طرفہ تجارت، ٹرانزٹ اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی مواصلاتی منصوبوں سمیت معاشی ترقی کے تمام مواقعوں کے حصول کے لیے رابطوں پر بھی اتفاق کیا۔
Date . Apr/20/2025