
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ میں قیام کریں گے، جہاں وہ برطانوی حکومت کے اعلیٰ حکام اور عالمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات متوقع ہے، وہ برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں اسحاق ڈار صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کا معاملہ زیرِبحث لائیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور آئی ایم او سیکرٹری جنرل کے درمیان علاقائی بحری سلامتی پر بات چیت ہوگی۔
اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملیں گے۔
DATE . 24 / Aug/2026
