نائب وزیراعظم کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر جاری اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ اقوام متحدہ (یواین) اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے اجلاسوں کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سے متعلق امور پر مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

DATE . Aug/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top